بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرے،عدالت کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنےکی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی، اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی اور  الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو پی ٹی آئی کی دائر درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

مزید پڑھیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
Back to top button