بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

میرے جیسا کھلاڑی محمد رضوان کا متبادل نہیں ہوسکتا، کامران اکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے اعتراف کیا ہے کہ محمد رضوان مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے۔ کراچی میں قائم نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان ایک اچھا کرکٹر بن کر سامنے آیا ہے، جس نے قومی کپتان محمد سرفراز کی جگہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب رضوان کی جگہ پانے کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں کو اس کے مقابلے میں دگنی کارکردگی دکھانی ہوگی، میرے جیسا کھلاڑی رضوان کا متبادل نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے، میں نہیں کہہ رہا کہ مجھے رضوان کی جگہ دی جائے۔کامران اکمل نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں رضوان کی ایسی کارکردگی رہی تو حارث، روحیل نذیر اور بسمہ اللہ خان میں سے کوئی رضوان کی جگہ حاصل نہیں کرسکتا۔

اشتہار
Back to top button