بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا میں رمضان کے دوران مساجد میں اذان کی اجازت

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں رمضان کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیاپولس کی مقامی مساجد میں رمضان کے دوران اذان دی جاسکے گی۔

 اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل  سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے  مساوات کے نام  سے  پیش کیا  جسے کونسل نے منظور کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی۔

بل کی منظور ی کے مطابق شہر میں دن بھر میں تین اذانیں (70 ڈیسیبل کی حد ) میں دی جاسکیں گی۔

اشتہار
Back to top button