بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماؤں میں ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے، ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان حتمی ڈرافٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پانے کے بعد حکومت کے اسمبلی میں 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177  تک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے اتحاد کے بعد منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے ایم کیو ایم رہنماؤں سے حکومتی ارکان نے بھی ملاقات کی تھی

اشتہار
Back to top button