بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

پاکستان اور کشمیریوں سے ڈائیلاگ کئے بنا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرنے کے اپنے مطالبے کو پھر سے دہرایا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں سے ڈائیلاگ کئے بنا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر 70 سالوں سے ایک حل کا منتظر ہے، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں ہو گا اور اس کے لیے پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔

 

اشتہار
Back to top button