بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلیا کا وائٹ بال سکواڈ لاہور پہنچ گیا

پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز کیلئے آسٹریلین ٹیم کے 14 ارکان چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئے۔

دورۂ پاکستان میں آسٹریلیا وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے، ٹیم لاہور میں 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، پہلا ون ڈے29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ کے ارکان کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال سیریزراولپنڈی سے لاہور منتقل کی گئی ہے۔

Back to top button