بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی کمزور نہیں کہوں گا،پیٹ کمنز

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں فل کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے۔

پیٹ کمنز نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کا جائزہ لیا ہے، امکان ہے دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پچ پر گھاس نہیں لیکن یہ اچھی لگ رہی ہے۔

پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی کمزور نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہو گی۔

Back to top button