بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایک جاں بحق

کوئٹہ  کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا۔

رپورٹس کے مطابق اس دھماکے میں اب تک ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  کمشنر قلات کی گاڑی کو حادثہ، چار لیویز اہلکار جاں بحق
Back to top button