بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا کے وار جاری،مزید 49 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 49 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 465 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار 792 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 877 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 73 ہزار 29 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 534 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 88 ہزار 517 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 553 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 758 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 لاکھ 39 ہزار 218 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 20 کروڑ 32 لاکھ 27 ہزار 145 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 35 لاکھ 42 ہزار 689 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 36 لاکھ 95 ہزار 298 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 60 ہزار 670 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 724 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 390 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 78 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 153 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 388 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 1 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 180 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 773 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میںاب تک 35 ہزار 133 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 250 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Back to top button