بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کے انڈر 19 کرکٹر قاسم اکرم نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا

انڈر 19 کرکٹ  ورلڈکپ کے پلے آف میچ میں پاکستان کے کپتان قاسم اکرم نے نئی تاریخ رقم کردی۔

 کپتان قاسم اکرم انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں 5 وکٹیں اور سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے 136 اور کپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

قاسم اکرم 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بیٹر بنے۔

366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان قاسم اکرم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اورانڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ میں سنچری اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے 37 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238رنز سے  شکست دےکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیے  ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی
Back to top button