بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسدالدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ سے نئی دہلی جاتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر دو افراد نے 3 سے 4 گولیاں فائرکیں۔

اسدالدین اویسی کا کہنا ہےکہ فائرنگ سےگاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے اور وہ دوسری گاڑی سے روانہ ہوئے۔

اسدالدین اویسی کا کہنا ہےکہ یوپی اورمودی حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ واقعے کی آزادانہ انکوائری کرائیں، معاملے پر ایوان زیریں کے اسپیکرسے بھی ملاقات کروں گا۔

اسدالدین اویسی کے مطابق پولیس نے انھیں فائرنگ میں استعمال ہونے والا ہتھیار ملنے اور  ایک شخص کو حراست میں لینےکی اطلاع دی ہے۔

اشتہار
Back to top button