بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

وادی کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے،کشمیری نوجوانوں کو جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا، یوتھ رہنما

کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام ” مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم”کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے  خطاب کرتے ہوئے قانونی ماہرین و یوتھ رہنمائوں نے کہا ہے کہ وادی کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے،کشمیری نوجوانوں کو جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے،ہندوستان جعلی مقابلوں اور سرچ آپریشن کے نام پرکشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر ریاست جموں وکشمیر فرزانہ یعقوب،صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی ،معروف قانون دان پروفیسر عطاء اللہ محمود،نوجوان صحافی عابد عندلیب،عامر رضا ایڈووکیٹ ودیگر مقررین نے نیشنل لاء کالج راولپنڈی میں قانون کے طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیمینار بعنوان مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا اہتمام کشمیر یوتھ الائنس نے پوزٹیو پاکستان اور نیشنل لاء کالج کے اشتراک سے کیا۔

اس موقع پر لاء کالج میں قانون کے طلباء پر مشتمل کشمیر ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کے تحت طلباء و طالبات مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانونی امور پر ریسرچ کریں گے۔

سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ودای نظیر جنت کشمیر میں عزتیں ،جانیں،مال ،املاک کچھ بھی محفوظ نہیں،آر ایس ایس کے غنڈے جس گھر میں چاہیں گھس جائیں انہیںکوئی پوچھنے والا نہیں،کشمیر میں ہونے والے مظالم دنیا کی نظر سے اوجھل ہیں،پاکستان معلومات اور اصل حقائق دنیا تک پہنچائے،نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال سے اصل حقائق دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں ،جو کام 75 سالوں سے قراردادوں سے نہیں ہو سکا وہ کام نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button