بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان نے ایک ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کردیے

پاکستان نے ایک ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کردیے۔وزارت خزانہ کے مطابق ٹرسٹ سرٹیفکیٹس پروگرام کے تحت پہلی بار جاری کیے جانے والے سکوک بانڈز سات سال کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔ 

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے سکوک بانڈز میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ یورپ کے سرمایہ کاروں نے بھی سکوک بانڈز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ سکوک بانڈز کیلئے 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی پیش کش موصول ہوئیں۔ 

مزید پڑھیے  مینو فیکچرنگ کے خام مال اور مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم، سولر پینل سستے ہو جائینگے
Back to top button