بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی آئی جی عبداللہ شیخ پڑوسی سے گتھم گتھا ہوگئے اور اسے مکا بھی جڑ دیا

کراچی پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبداللہ شیخ پڑوسی سے گتھم گتھا ہوگئے اور اسے مکا بھی جڑ دیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن کے اپارٹمنٹ میں پیش آئے واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لڑائی کے فریق شہری نے ڈی آئی جی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کا رروائی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے خود کا ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے نام سے تعارف کرایا اور جھگڑے کے دوران مکا بھی مارا۔

شہری نے بتایا کہ عبداللہ شیخ اور ان کے گارڈز نے  بہن کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور بہن نے جو زیورات پہنے ہوئے تھے وہ بھی چھین لیے۔ شہری نے عبداللہ شیخ پر نشے میں ہونے کا بھی الزام لگایا۔ 

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے ویڈیو بنانا چاہی لیکن اس دوران وردی پہنے پولیس افسر نے موبائل بھی چھیننے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں شہری پر تشدد کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب پولیس ترجمان نے کہا ہےکہ شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی جنوبی تحقیقاتی افسر مقرر کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عبداللہ شیخ کے خلاف ماضی میں بھی شہریوں پر تشدد کی شکایات مل چکی ہیں۔

مزید پڑھیے  افغانستان میں خود کش دھماکا، 6 جاں بحق
Back to top button