بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

بیک وقت پیدا ہونےوالے 6 میں سے 4 بچوں کا انتقال

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے۔

اتوار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کےگائنی سی یونٹ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم اب ان میں سے 4 بچے انتقال کرگئے۔

اسپتال حکام کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے اور ان کے بچنے کی امید کم تھی جبکہ بچوں کی حالت سےڈاکٹرز نے والدین کوپہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

حکام کے مطابق دو بچیاں نرسری وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

Back to top button