بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نورالامین مینگل کمشنر راولپنڈی تعینات

سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔

سانحہ مری کی رپورٹ کے بعد کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نورالامین مینگل کو کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان کو سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

Back to top button