بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جیمز اینڈرسن کا محمد آصف سے بائولنگ گر سیکھنے کا اعتراف


انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف سے بولنگ کے گر سیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔جیمز اینڈرسن نے کہا کہ 2010 کی سیریز میں محمد آصف کی بولنگ دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا۔برطانوی بولر نے کہا کہ مجھے بولنگ کوچ نے کہا کہ کوکا بورا گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتا اس لیے کچھ سیکھیں، آصف جس انداز میں گیند کر رہے تھے، وہ سوئنگ نہیں تھا۔ جیمز اینڈرسن نے کہا کہ محمد آصف کی بولنگ دیکھنے کے بعد میں نے اس طرح سے ہی پریکٹس کی، جبکہ میں نے میچز میں بھی اس انداز سے بولنگ کی جس کا مجھے کافی فائدہ ہوا۔

اشتہار
Back to top button