بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں مسافر ٹرین حادثہ،9افراد ہلاک

بھارت میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔

بھارتی ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتریں جس میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مزید اموات کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرکے بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر اسے کلیئر کردیا گیا ہے جب کہ اس علاقے میں ٹرین سروس بھی بحال کی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرین آسام سے راجستھان جارہی تھی کہ اسے ضلع جل پیگوری میں حادثہ پیش آیا، حادثے کے زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بھارتی وزارت ریلوے نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مرنے والوں کے ورثا کو مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button