تعلیم
کورونا کے بڑھتے کیسز، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آج ہوگا
ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا۔
ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اسمارٹ سلیبس اور ہفتے میں تین دن کلاسز کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور شرح 6 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بلند شرح کراچی میں ہے۔