بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مونال ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مونال ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا۔

مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیل کیا گیا۔ اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسٰی نے مونال ریسٹورنٹ سیل کیا۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی 8 ہزار  ایکڑ اراضی پر دعویٰ غیرقانونی قرار دیا تھا اور  قرار دیا کہ 8 ہزار ایکڑ اراضی نیشنل پارک کا ایریا وفاقی حکومت کی ملکیت سمجھی جائے۔

عدالت نے  آج ہی سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے اور مونال کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سیکرٹری دفاع کو حکم دیا کہ نیوی گالف کورس کی تجاوزات کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

Back to top button