حادثات و جرائم
شدید دھند کے باعث 2 حادثات میں 4 افراد جاں بحق
لاہور اور شیخوپورہ کے نواحی علاقوں میں شدید دھند کے باعث 2 حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر مانانوالہ کے قریب پیش آیا، جہاں بس کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی، حادثے میں بس ڈرائیور نوید کے علاوہ انتظار اور راشد نامی 2 مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو ئے ہیں۔
زخمیوں کو شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا حادثہ سیالکوٹ موٹروے کےکالا خطائی انٹرچینج پر پیش آیا، جہاں سیالکوٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 28 سالہ حیدر سلطان کو لاہور منتقل کرنے والی ایمبولینس ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں حیدر سلطان جاں بحق اور 4افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو میو اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔