بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

اشتہار
Back to top button