جرمنی میں ہتھیاروں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم
سابق جرمن حکومت نے اپنے آخری دنوں میں آتشیں اسلحے اور دیگر ساز و سامان کی فروخت کے کئی سودوں کو حتمی شکل دی۔ ناقدین بالخصوص مصر کو اسلحہ فروخت کرنے پر نالاں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں سابق چانسلر میرکل کی حکومت کے آخری ایام میں ہتھیاروں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔سبکدوش ہونے والی حکومت نے صرف آخری نو دنوں میں پانچ بلین یورو کی ڈیلز طے کیں۔یوں سن 2021 میں جرمنی نے اسلحے کی فروخت کے مجموعی طور پر 9.4 بلین یورو کے معاہدوں کو حتمی شکل دی۔جرمن حکومت نے مصر کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق ڈیلز طے کیں۔ یہ امر اہم ہے کہ یمن اور لیبیا کے مسلح تنازعات میں سوالیہ کردار پر انسانی حقوق سے منسلک تنظیمیں مصر کو ہتھیار فروخت کی خلاف ورزی کرتی آئی ہیں۔ اس کے باوجود مصر کو اس سال مجموعی طور پر 4.34 بلین یورو کا اسلحہ فروخت کیا گیا۔جرمن تھائسن کروپ میرین سسٹمز مصر کوتین بحری جنگی جہاز فراہم کر سکتا ہے۔ ڈیہل ڈیفنس کو مصر کو میزائل دفاعی نظام بیچنے کی اجازت دی گئی جبکہ تھائسن کروپ میرین سسٹمز سنگاپور کو بھی آبدوز فراہم کرے گی۔