بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے جوئے سے پیسے بنائے،جاوید میانداد

سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود پراعتبار ہی نہیں کہ آگےموقع ملےگا یا نہیں، لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے جوئے سے پیسے بنائے۔

حیدرآ باد میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھاکہ  ہارنے سے سیکھتے ہیں اور جیتنے سےحوصلہ بڑھتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پہلے ٹیموں کو سکیورٹی مسائل نہیں ہوا کرتے تھے لیکن اب مسائل زیادہ ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھاکہ کھلاڑیوں کو خود پراعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملےگا یا نہیں؟ لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے جوئے سے پیسےبنائے۔

جاوید میانداد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نےعمران خان کی حمایت کی تھی،موجودہ حالات میں ان کی حمایت کریں گے؟

اس پر میانداد نے جواب دیاکہ دوسرے ممالک کےحالات قانون کی حکمرانی کی وجہ سے بہتر ہیں، اگر کسی بھی جگہ کو اچھا کرنا ہےتووہاں کے لوگوں میں شعور ہونا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button