بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار،  اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدنت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں،مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے،انسانی حقوق،میڈیاکی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہہ چکے ہیں ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے، پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی کیا دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے، انٹرنیٹ رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے،انٹرنیٹ لوگوں کی معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔

مزید پڑھیے  امریکا نے پاکستان کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراضات مسترد کردیئے
Back to top button