بین الاقوامی
اومی کرون، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، جوبائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم سب کو کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ اگر آپ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگوالی ہے تو آپ محفوظ ہیں البتہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو یہ خطرے کی بات ہے۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ برائے مہربانی جلد سے جلد کورونا کی بچاؤ ویکسین لگوائیں ۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں جبکہ آئندہ ماہ 50 کروڑ فری ریپڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی۔