بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

ملتان کے وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق وہاڑی روڈ پر خراب ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھاکہ پیچھے سے آنےوالی کار اس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ  زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

Back to top button