بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسلح افراد کا تھانے پر حملہ،ملزم چھڑا لے گئے

ضلع میرپورخاص کے علاقے جُھڈو میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 35 مشتعل افراد نے تھانے پر حملہ کیا تھا اور وہ زیر حراست ملزم کو چھڑا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے جب کہ پولیس نے معاملہ چھپا دیا تھا۔

اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر ایک ہفتے بعد 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Back to top button