بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں دھماکہ، عمارت تباہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں نالے پر ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

Back to top button