بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

سٹار لنک کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ

 ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان بھر میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

ایلون مسک کی امریکی کمپنی اسٹار لنک کے وفد نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ منصوبے سے نہ صرف اُن علاقوں کو فائدہ ہو گا جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے بلکہ براڈ بینڈ  سے ملک بھر کے 40 ہزار اسکولوں اور کاروباری اداروں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گا۔

دوسری جانب کمپنی کے وفد کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جبکہ اُس کے دفاتر جلد ہی یہاں کھل جائیں گے۔

واضح رہے کہ  یہ اسٹارلنک کا جنوبی ایشیا میں پہلا منصوبہ ہوگا۔

اشتہار
Back to top button