بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جنرل بپن راوت ہلاک، بھارت کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس ہیلی کاپٹر حادثے میں 12 افراد سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ریاست تامل ناڈو میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں جنرل بپن راوت، اُن کی اہلیہ اور عملے سمیت 13 افراد سوار تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی موت کی تصدیق کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں کابینہ کمیٹی برائے دفاع کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اس سے بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر کی تھی کہ حکومت ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد کی صورتحال پر کل باضابطہ بیان جاری کرے گی۔

اشتہار
Back to top button