بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کو دھچکا،اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کی وجہ سے دورہ پاکستان سے آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹیورلڈ کپ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونیوالے  کپتان کیرون پولارڈ اب تک صحتیاب نہ ہوسکے جس کی وجہ سے وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

Image

رپورٹس کے مطابق پولارڈ کی جگہ نکولز پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے  متبادل کے طور پر رومین پاؤل  کو ٹی ٹوئنٹی اور  ڈیون تھامس  کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button