کھیل
باکسر محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر روبر باریرا کو شکست دے دی
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر روبر باریرا کو شکست دے دی۔
دبئی کے باکسنگ ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔
رپورٹس کے مطابق 12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوئی، اس سے قبل پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں اُنہیں شکست ہوئی ہے۔
کولمبین باکسر، محمد وسیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں،وہ 26 فائٹس میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے 13 حریفوں کو ناک آؤٹ کیا جبکہ بریرا کو 3 میں شکست ہوئی ہے۔