بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے منافع میں 99پیسے فی لیٹر اضافے کا اطلاق کابینہ سے منظوری کے بعد ہو گا ۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم ہو گئی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کریگی جبکہ  اضافے کا اطلاق کابینہ سے منظوری کے بعد ہو گا ۔

حماد اظہر نے کہا کہ اس حوالے سے منظوری کےلیے سمری بھیج دی گئی ہے  جبکہ 6 ماہ کے بعد ڈیلرز کے منافع میں 4.4فیصد تک اضافے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Back to top button