بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ محنت سے حاصل امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں کہا ہے کہ  بلوچستان عوام کی سکیورٹی فورسز کی حمایت سےصوبے میں استحکام آیا جس کی وجہ سے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی، جامع حکمت عملی سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

آرمی چیف کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ ویسٹرن زون کے مؤثر انتظام سے پاکستان افغانستان کی بحرانی صورتحال سے محفوظ رہا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے ۔  

Back to top button