بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سری لنکن کپتان کی شاٹ ویسٹ انڈیز فیلڈر کے منہ پر جا لگی

کرکٹ کا کھیل دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے بالخصوص جب چمڑے کی گیند کسی بلے باز یا فیلڈر کو لگ جائے تو اسے ہسپتال ہی جانا پڑتا ہے، کچھ اس طرح کا واقعہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بھی پیش آیا، میچ کے 24ویں اوور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیمرتھ کورونارتنے ایک زور دار شاٹ ، شارٹ لیگ پر کھڑے ویسٹ انڈیز کے فیلڈر جیرمی سولوزانو جو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں کے منہ پر جا لگی جس سے وہ میدان میں گر پڑے فوری طور پر سٹریچر منگوایا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا کہا جا رہا ہے کہ جب جیرمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے ہوش و حواس برقرار تھے۔

Back to top button