بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

سندھ کی حکومت نے اس موقع پر صوبے میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کفایت شعاری کے حکومتی اقدامات کے باعث ملک بھر میں ہونے والی تقاریب سادگی سے منائی جارہی ہیں۔

ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان فاتحہ خوانی کررہے ہیں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پارٹی کے دیگر قائدین کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ادارے قانون کی حکمرانی اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1971 کے بعد کے مشکل دور میں قومی اعتماد کی بحالی میں مدد دی اور ملک کے لیے ایک نئے آئین کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین اس دور کی سب سے پائیدار کامیابیوں میں سے ایک ہے جو آج بھی ہمارے پارلیمانی نظام کی رہنمائی کر رہا ہے۔

صدر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جرات اور قربانی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے سیاسی جبر، قید و بند اور جلا وطنی کے مشکل ادوار میں جمہوریت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button