بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رمیز راجہ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی چلے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے دبئی چلے گئے۔

رمیز راجا نے آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کرنی ہے، رمیز راجا دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی دیکھیں گے۔

آئی سی سی میٹنگز کا آغاز 16 نومبر سے ہو گا، میٹنگز میں اگلے سرکل کے لیے ایونٹس کے میزبان ممالک کے فیصلے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہار گئی تھی۔

Back to top button