بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاور ہٹر آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اکتوبرکے  پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق مینز کرکٹ  میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے  پاور ہٹر آصف علی  پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہےکہ آئی سی سی نے ماہ اکتوبرکی پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں کی تھیں ، جس میں پاکستان کے آصف علی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق  آصف علی نے  شکیب الحسن اور ڈیوڈ ویزے کو شکست  دے کر  اکتوبرکے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز  حاصل کرلیا ہے۔

آصف علی نے اکتوبر میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 3 میچز میں ناقابل شکست ریتے ہوئے 273.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رنز بنائے ہیں۔

پاکستانی بلے باز نے  نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر 27 رنز کیے اور پاکستان کو فتح دلائی، اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر شاندار کامیابی دلوائی۔

آئی سی سی کے مطابق ویمن کرکٹرز میں پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز  آئرش آل راؤنڈر لورا ڈیلنی نے حاصل کیا ہے۔

Back to top button