بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

افغانستان اور نیوزی لینڈ میچ کی وکٹ تیار کرنے والے کیورٹر کی خودکشی

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کے پچ کیوریٹر موہن سنگھ اپنےکمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی پچ تیار کرنے والے کیوریٹر موہن سنگھ نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔

موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت سے متعلق مکمل حقائق تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں اور انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن گزشتہ 18 سال سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کیوریٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اشتہار
Back to top button