بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا،پاکستان میں کیسز کی مثبت شرح دو فیصد سے بھی کم

ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں رواں سال کے دوران سب سے کم ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42096 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف 6 اموات ہوئیں جو رواں سال اب تک کی سب سے کم اموات ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال 26 اکتوبر کو ملک میں کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

Back to top button