قومی
ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی انتقال کر گئے
ممتاز دانشور اور تجزیہ نگار ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی انتقال کر گئے۔
ممتاز دانشور، معروف ماہرِ تعلیم، نامور شاعر، تجزیہ نگار ،کالم نگار اور حکومتِ پاکستان سے ستارہ امتیاز کے حامل ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 2 بجے انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر اجمل نیازی کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر مین کرکٹ گراؤنڈ بالمقابل وحدت کالونی پولیس اسٹیشن، وحدت روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔