بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بس کو حادثہ،28 افراد جان سے گئے

نیپال کے شمال مغربی حصے کے پہاڑی علاقے میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے صوبے کرنالی کے ضلع موگو میں بس مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے حادثے کا شکار ہوئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بس کے اگلے ٹائر پنکچر ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button