بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اسلام آباد میں ڈینگی تیزی سے پنجے گاڑھنے لگا

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس تیزی سے اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں 78 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں دیہی علاقوں سے 46 اور شہری علاقوں سے32 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

ڈی ایچ او کا بتانا ہےکہ اسلام آباد میں اس وقت 1229 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جن میں سے دیہی علاقوں میں 817 اور شہری علاقوں میں 412 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی شدت اختیار کررہا ہے۔

اشتہار
Back to top button