بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دورہ پاکستان پر آنے والے امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لینے کی ہدایت

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا۔ امریکی وفد کے استقبال کیلئے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے۔

Back to top button