بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی،سٹریچر پر لے جایا گیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے۔راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کاشکار ہوئے ہیں۔

امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہرلےجایاگیا۔امام الحق کی انجری سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

Back to top button