بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کے دوروں کو ختم نہیں کرنا چاہیے،عثمان خواجہ

پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ اگر یہی صورتحال بھارت کے ساتھ ہوتی تو کوئی اسے منع نہیں کرے گا۔ 

اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ اس وقت آسٹریلیا میں نا صرف مقیم ہیں بلکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین حصہ بھی ہیں۔ 

انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری بھی اسکور کی تھی۔ 

نیوزی لینڈ اور پھر اس کے بعد انگلینڈ کی جانب  سے دورہ پاکستان کو منسوخ کیے جانے کو انہوں نے مایوس کن قرار دیا۔ 

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوروں کو ختم نہیں کرنا چاہیے، کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔

ساتھ میں انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھی یہی صورتحال ہو تو بھارت کو کھیلنے سے کوئی منع نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسا بولتا ہے اور غالباً یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے، پاکستان میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button