بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دورہ منسوخ ہونے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی یکطرفہ منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے بات چیت میں نیوزی لینڈ ٹیم کی دیکھ بھال پرشکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button