بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بازار حصص میں آج بھی مندی،100انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کم ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 396 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں 100 انڈیکس کی کاروباری دن میں کم ترین سطح 46 ہزار 307 رہی۔

آج شیئرز بازار میں 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 58 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 8 ہزار 159 ارب روپے ہے۔

Back to top button