بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر رد عمل قبل ازوقت ہوگا،فواد چوہدری

بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے بھارتی میڈیا نے وڈیو گیم کی لڑائی کو پنجشیرمیں پاکستان کی کارروائی کہا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر رد عمل قبل ازوقت ہوگا۔

برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سی آئی اے کے سربراہ کے دورہ کابل کا علم ہوا، باضابطہ حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے ایسے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں۔

میڈیا سے ہی پتا چلا کہ ترکی اور قطر کے انٹیلی جنس سربراہان بھی کابل میں تھے، افغانستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں، ہم وزیر خارجہ بھیجتے تو وہ کس سے ملاقات کرتے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں پاکستان نے مدد فراہم کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے بھارتی میڈیا نے وڈیو گیم کی لڑائی کو پنجشیرمیں پاکستان کی کارروائی کہا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل درپیش رہے ہیں۔

Back to top button